Monday, September 30, 2013

حکومت کے عوام پر دوڈرون حملے، بجلی اور پٹرول مہنگا


اسلام آباد…بجلی کی قیمت میںریکارڈ60فیصد سےزائد تک اضافہ کر دیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جس شرح سے کیا گیا اس کے مطابق ماہانہ 200یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے نرخوں میں تقریباً 6 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے 201سے 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 5روپے 89پیسے ، 8روپے 11پیسے سے بڑھ کر 14روپے فی یونٹ ہوسکتے ہیں۔اسی طرح 301سے 700روپے فی یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نرخ 12روپے 33پیسے سے بڑھ کر 16روپے فی یونٹ ہوں گے ۔700یونٹس ماہانہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی 2روپے 93پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی ۔ ایسے صارفین کے لیے نرخ 15روپے 7پیسے سے بڑھ کر 18روپے فی یونٹ ہوں گے ۔جن گھریلو صارفین کے پاس ٹائم آف یوز قسم کے میٹرز ہیں ان کیلئے پیک آوورز میں بجلی 4روپے تک مہنگی ہوسکتی ہے۔،200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے منظوری دیدی گئی، حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پٹرول 4 روپے 12 پیسے، ڈیزل 4 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل، 2 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 113 روپے 25 پیسے، ڈیزل 116 روپے 85 پیسے، مٹی کا تیل 108 روپے 13 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 101 روپے 29 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

No comments: