Sunday, November 2, 2014

موٹاپےاور دل کی بیماریوں کاخطرہ کیسےکم ہوسکتا ہے

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صبح سویرے چکنائی کے بغیر دودھ اور دلیا کا ناشتہ کرنے سے نہ صرف بھوک مٹتی اورپیٹ بھرتا ہے بلکہ اس سے موٹاپا اور دل کی بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ غذائیت سے متعلق برطانوی رسالے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دلیا موٹاپا کم کرنے ‘ معیاری غذایت،دوران خون اور جسم کے دوسرے اجزاء کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلیہ کے استعمال سے
کولیسٹرول بیوپروٹین کولیسٹرول میں بالترتیب 2 سے 19 فیصد اور 4 سے 23 فیصد کمی کی جاسکتی ہے ۔ جن لوگوں میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں دلیہ کے استعمال کے واضح اثرات مشاہدہ کیے جاسکتے ہیں ۔برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر نے کہا ہے کہ 60گرام دلیہ کھانے سے کولیسٹرول کی سطحی میں کمی ہوسکتی ہے۔

No comments: