Kalabagh Dam

Kalabagh Dam

Impounds Indus River
Locale Indus, Pakistan
Type Earthfill dam
Length 3,350 m (10,991 ft)
Height 79 m (259 ft)
Discharge capacity of spillway 30,000 m/s (98,000 ft/s)
Dam owner(s) GoP
Power generation information
Installed capacity 3,600 MW

The Kalabagh dam is a proposed hydroelectric dam planned be built on the Indus River by the Government of Pakistan. The proposed site for the dam was situated at Kalabagh in Mianwali District of the Punjab province, bordering the Khyber Pakhtunkhwa.

The dam project was controversial since its inception. In December 2005, General Pervez Musharraf, President of Pakistan, announced that he would build the dam in the larger interest of Pakistan. In May 26, 2008, Federal Minister for Water and Power of Pakistan, Raja Pervez Ashraf, said that the "Kalabagh Dam would not be constructed" and the project is now cancelled. He said due to the "opposition from Khyber Pakhtunkhwa., Sindh and other stakeholders, the project was no longer feasible".

Controversy:

The proposed construction of the Kalabagh Dam triggered a bitter controversy among the four provinces of Pakistan, namely Punjab, Sindh, Khyber Pakhtunkhwa, and Balochistan. The only province which is in favour of this dam is Punjab, which is the strongest of the four provinces, as usually the government is mainly centralised in it. The other three provinces have expressed dissatisfaction: their provincial assemblies passed unanimous resolutions condemning the proposed dam. Hence, the project was still under consideration only.
According to some small controversial groups, the tailender has a legal and natural right on river. However it has been nullified by Indians who are building 62 dams in Kashmir virtually drying up all the river. They claim no dam or reservoir can be built without permission and endorsement of the tailender, i.e., Arabian Ocean.[citation needed] In the case where the tailender is not using water, i.e., building a water reservoir, a reservoir can be made upstream.
Impact assessments of the proposed dam have shown that while it will provide storage and electricity, the dam will also have adverse impacts on the environment, as can be expected from any large dam.[citation needed] It will also displace a large number of people.[citation needed] While proponents point to the benefits, the adverse factors have been played up by the opponents of the dam. As a result, the dam has been stalled by claims and counterclaims since 1984.

Punjab viewpoint:

Punjab needs more water to keep up with the growing population and industrial demands on its agriculture. A dam at Kalabagh would also supply cheap hydro-electric power to the whole country.
The annual outflow of water into the Arabian Sea is considered a "waste" in Punjab, which feels that water can be used to irrigate infertile lands.
Punjab wants not just Kalabagh, but also two more large dams on the Indus, at Bhasha and Skardu/Katzarah. It feels that the Kalabagh site is the most favourable, compared to the other two, and that it should be built first. Bahalwalpur and Bahawalnagar will get most of the water stored in Kalabagh Dam.
On the other hand, Punjab has been severely hit by Kalabagh Dam being not built. In the early 1960s, Pakistan had agreed to a deal with India over the royalty of rivers. That had given royalty of two rivers Satluj and Biyas to India. Since than, the river Ravi, Satluj and Biyas are only used as flood release rivers by India. Pakistan government was allowed and funded to build this dam only because they had agreed such deal with India. Now Pakistan hasn't built the dam and has also barrened a large area of Punjab province by taking out three rivers.
Punjab's view is that a dam of above 3GW production can finish all the energy crisis of Pakistan.[citation needed] Overall, it will help Pakistan to grow further as electricity produced by water is cheapest compared to all other resources.
Punjab has also agreed not to claim any royalty on generation of resources from Kalabagh dam[citation needed.

Sindh viewpoint:

Sindh is the lower riparian and strongest opponent of KBD. But its case mainly against Punjab is more on a conceptual basis of what Sindh thought to be "theft of water by Punjab" rather than locating an actual incident of theft. Sindh supports its argument by stating that by virtue of its name and history of water rights of the province, Indus River belongs exclusively to Sindh. Therefore, claiming the construction of dams, Tarbela and Mangla and now KBD actions of theft of water at the irrigation cost of Sindh. Sindh presents many objections against the proposed dam:
* Sindh objects that their share of the Indus water will be curtailed as water from the Kalabagh will go to irrigate farmlands in Punjab and North-West Frontier Province, at their cost. Sindhis hold that their rights as the lower riparian have precedence according to international water distribution law.
* The coastal regions of Sindh require a constant flow of water down the Indus into the Arabian Sea so that the flowing water can keep the seawater from intruding inland. Such seawater intrusion would literally turn vast areas of Sindh's coast into an arid saline desert, and destroy Sindh's coastal mangroves.
* With the construction of dams, such as Mangla Dam and Tarbela Dam across the Indus, Sindhis have seen the once-mighty Indus turned into a shadow of its former glory downstream of the Kotri Barrage up to Hyderabad. They fear that there simply is not enough water for another large dam across the Indus, let alone three.
* The Kalabagh site is located in a highly seismic zone near an active fault, and the underlying rocks are likely to contain numerous fractures, causing the reservoir water to seep through the catacomb of fractures and discharge at the lowest point around the reservoir and the Indus river. [3]
* Damming the Indus has already caused a number of environmental problems that have not yet addressed. Silt deposited in the proposed Kalabagh dam would further curtail the water storage capacity of Manchar Lake and other lakes and of wetlands like Haleji Lake.
* President Musharraf, Prime Minister Shaukat Aziz and other leaders, have promised "iron-clad constitutional guarantees" to ensure that Sindh gets its fair share of water. However, these assurances mean little to most Sindhis, who claim that even the earlier 1991 Indus Water-Sharing Accord, which is a document already guaranteed by the constitutional body, the Council of Common Interests, has been violated, and that Punjab has "stolen" their water.

The objection to Kalabagh in Sindh is widespread. Even political parties of Sindh that are in the central cabinet and are supported by General Musharraf, such as the Muttahida Quami Movement, have strongly denounced the dam. Opposition towards Kalabagh Dam is such that PML N's Sindh Chapter also were in unison with the opponents of the Dam and as a result even PML N's leader Mr Nawaz Sharif, who as the Prime Minister of Pakistan had stated in 1998 that he proposes to build the dam, retracted from his stance and declared that Sindh's view point ought to be respected and no project, however essential, be carried out that weakened Pakistan's Federation.

Khyber Pakhtunkhwa viewpoint:

The Khyber Pakhtunkhwa has two main objections to the dam:
* Punjab has low credibility and doubtful sincerity when it comes to fulfilling promises. It does not stop even if it has to break the constitutional gurantees (at least the current government of Punjab,which is of the Pakistan Muslim League (N)). Stopping of wheat supply at check posts for investigation is one such example(this is not allowed in the Constitution of Pakistan).ANP claims that the running of Cheshma-Jhelum link canal and over drawing of water from Terbela is a common feature.
* The entire system and canal of Ghazi- Barotha hydro electric project runs in Khyber- Pakhtunkhwa, however the electricity generating turbines were installed just 500 meters inside Punjab so that the royalty is denied to Khyber Pakhtunkhwa.
* While the reservoir will be in the Khyber Pakhtunkhwa, the dam's electricity-generating turbines will be just across the provincial border in Punjab. Therefore, Punjab would get royalties from the central government in Islamabad for generating electricity. However, Punjab has agreed not to accept any royalties from the Kalabagh Dam and allow their direction to Khyber-Pakhtunkhwa but it will start controlling the flow of Indus river and will use it for arm twisting of Sind if it comes into existence(currently it is not possible as the dam would be controlled by the Center).
* Concerns that large areas of Nowshera District would be submerged by the dam and even wider areas would suffer from waterlogging and salinity as has occurred with the Tarbela Dam. As the water will be stored in Kalabagh dam as proposed, that will give water level rise to the city that is about 200 km away from the proposed location.

Balochistan viewpoint:

Balochistan is not directly affected by the dam as such. Rather, most nationalist Baloch Sardars claim the dam as another instance of Punjab lording it over the smaller provinces.They have however,not included the dam n any of their statements after its cancellation.[citation needed]
Most independent analysts believe that the foremost problem with the proposed dam at Kalabagh is one of a "trust deficit between the Punjab on one side and the other three provinces on the other".Ayaz Amir, believes this is due to the frequent coups staged by the Pakistan Army (which is overwhelmingly Punjabi and Pathan in its composition), as well as the Army's extra-constitutional intervention and influence in public sector and civil institutions of the country in general and Sindh in particular(especially in Karachi).This is also due to ethno-nationalists that promote anti-Punjabi sentiments amongst the people.
All Pakistanis agree that Pakistan faces a severe water shortage, and that some form of water management must be implemented soon. Many[who?] point out that even if work on Kalabagh were to start tomorrow, it would still take at least eight years to complete and commission such a large dam. In the meantime, the water situation would continue to worsen. Smaller dams, barrages, and canals must be built before that, and water conservation techniques introduced.
The WAPDA for years repeatedly changed its statistics on the dam, to the point where no-one in Pakistan now believes any of its figures.[citation needed] Government of Pakistan formed a technical committee, headed by A. N. G. Abbasi, to study the technical merits of the Kalabagh dam vis-a-vis the other two. The four-volume technical report concluded that Bhasha or Katzarah dam should be built before Kalabagh, further complicating matters. The report also stated that Kalabagh and Bhasha Dams could be considered feasible.
The abrupt way in which President Pervez Musharraf announced the decision to build the dam, overruling the objections of the smaller provinces, has polarised public opinion. On 26 May 2008, Federal Minister for Water and Power of Pakistan Raja Pervez Ashraf has said that Kalabagh Dam will not be constructed. He said due to opposition from Khyber Pakhtunkhwa, Sindh and other stakeholders, the project is no longer feasible. The Prime Minister of Pakistan, Syed Yousuf Raza Gillani announced that the fate of the project would be decided by a plebiscite. The decision came after Pakistan faced extreme power crisis and acute water shortages. The government is currently finding alternative locations for the dam.

Other Dams:
Ghazi Barotha Dam ,Mangla Dam, Tarbela Dam, Warsak Dam, Chashma Dam, Malakand Dam, Dargai Dam, Rasul Dam, Nadipur Dam, Shadiwal Dam, Chihoki Dam, Renala Dam, Chitral Dam, Kuram Garhi Dam, Jagran Dam, Akhori Dam, Gomal Zam Dam, Diamer-Bhasha dam


* List of power stations in Pakistan

Station↓ Capacity (MW)↓ Status↓
Hub Power Company 1,286 Operational; Oil fired thermal station
Jamshoro Power Company 1,054 Operational; Oil and Natural Gas fired thermal stations
Lalpir & Pakgen Thermal Station 727 Operational; Oil and Natural Gas fired thermal stations
Guddu Thermal Station 1,049 Operational; Natural Gas fired thermal stations
Kapco 1,600 Operational; Oil and Natural Gas fired thermal stations
Hydroelectric
Station↓ Capacity (MW)↓ Status↓
Ghazi Barotha Dam 1,450 Operational
Mangla Dam 1,000 Operational
Tarbela Dam 3,478 Operational
Warsak Dam 243 Dam completely silted up; Power generation by Run of the river[2]
Chashma Dam 184 Operational
Malakand Dam 22 Operational
Dargai Dam 20 Operational
Rasul Dam 20 Operational
Nadipur Dam 13 Operational
Shadiwal Dam 14 Operational
Chihoki Dam 14 Operational
Renala Dam 1 Operational
Chitral Dam 1 Operational
Kuram Garhi Dam 4 Operational
Jagran Dam 30 Operational
Akhori Dam 600 Under consideration; In pre-feasibility study stage
Gomal Zam Dam 17 Under construction; To be completed in 2017
Diamer-Bhasha dam 4,500 Under construction; To be completed in 2018
Nuclear
Station↓ Capacity (MW)↓ Status↓
Chashma Nuclear Power Complex 300 Operational
Karachi Nuclear Power Plant 125 Partially Operational at 50 MWh since 2002 upon exceeding its
design life; To be decommissioned in 2012
Renewables
Station↓ Capacity (MW)↓ Status↓
Jhimpir Wind Power Plant 6 Operational; Pakistan's first wind power station

........................................................................
From Wikipedia, the free encyclopedia
........................................................
کالاباغ بند

کالاباغ بند بارے معلومات
          کالاباغ                            نام
     مٹی سے تعمیر شدہ                    بند کی قسم
   میٹر      79             اونچائی (دریا کی سطح سے)
میٹر    3,3352                     لمبائی
مربع میل    164                     کل رقبہ درکار
مربع میل   110500             علاقہ جو پانی جمع کرے گا
 ایکڑ فٹ    7900000            پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش
 ایکڑ فٹ    6100000            ہمہ وقت دستیاب پانی کا ذخیرہ
 ایکڑ فٹ        1800000            پانی کا قابل ضیاع ذخیرہ
 گیگا واٹ                  3.6                     بجلی کی پیداوار
کیوبک گز   34000000                    بند کا کل حجم

کالاباغ ڈیم یا کالاباغ بند حکومت پاکستان کا پانی کو ذخیرہ کر کے بجلی کی پیداوار و زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تھا جو تاحال متنازعہ ہونے کی وجہ سے قابل عمل نہیں ہو سکا۔ اس منصوبہ کے لیے منتخب کیا گیا مقام کالاباغ تھا جو کہ ضلع میانوالی میں واقع ہے۔ ضلع میانوالی صوبہ پنجاب کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔ یاد رہے کہ ضلع میانوالی پہلے صوبہ سرحد کا حصہ تھا جسے ایک تنازعہ کے بعد پنجاب میں شامل کر دیا گیا۔
کالاباغ بند کا منصوبہ اس کی تیاری کے مراحل سے ہی متنازعہ رہا ہے۔ دسمبر 2005ء میں اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اعلان کیا کہ، “وہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کالاباغ بند تعمیر کر کے رہیں گے“۔ جبکہ 26 مئی 2008ء کو وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ایک اخباری بیان میں کہا، “کالاباغ بند کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا“ انھوں نے مزید کہا، “صوبہ سرحد، سندھ اور دوسرے متعلقہ فریقین کی مخالفت کی وجہ سے یہ منصوبہ قابل عمل نہیں رہا۔“

 منصوبہ پر اعتراضات

کالاباغ بند کی تعمیر کے منصوبے کو پیش ہوتے ہی پاکستان کے چاروں صوبوں سرحد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی تلخی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس منصوبہ کی تعمیر کے حق میں صرف صوبہ پنجاب ہے جو کہ تمام چاروں صوبوں میں سیاسی و معاشی لحاظ سے انتہائی مستحکم ہے۔ مرکزی حکومت کی تشکیل بھی عام طور پر صوبہ پنجاب کی سیاست کے گرد گھومتی ہے۔ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں نے اس منصوبہ کی تعمیر کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں متفقہ قراردادیں منظور کیں اور سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ تب سے یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑا رہا اور اس پر کوئی بھی تعمیری کام ممکن نہ ہو سکا۔
سیاسی و علاقائی مخالفتوں کے علاوہ ایک بڑی رکاوٹ جو اس منصوبہ کی راہ میں حائل ہے وہ عالمی قانون برائے تقسیم پانی کی ہے، جس کے مطابق کسی بھی دریا کے آخری حصہ پر موجود فریق کا یہ نہ صرف قانونی بلکہ قدرتی حق ہے کہ پانی کی ترسیل اس تک ممکن رہے۔ اسی وجہ سے دریائے سندھ کے آخری حصہ پر موجود فریق یعنی صوبہ سندھ کی مرضی کے بغیر اس منصوبہ کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ البتہ اس قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر دریا کے آخری حصہ پر موجود فریق دریا کے پانی کو استعمال میں نہیں لاتا تو بند کی تعمیر ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
گو اس منصوبہ سے حاصل ہونے والے فوائد میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے ذخیرہ کرنا، جس سے زرعی زمین سیراب ہو سکتی ہے شامل ہے مگر اس کے ماحول پر بھی کئی مضر اثرات ہیں، جو کسی بھی ایسے ہی بڑے منصوبے کی وجہ سے ماحول کو لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ ایک بڑی آبادی کی ہجرت کا بھی سبب بنے گا۔ اس منصوبہ کے مخالفین نے حاصل ہونے والے فوائد کی نسبت اس کے نقصانات کو واضع طور پر اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے تینوں مخالف صوبوں میں عوامی رائے عامہ اس منصوبہ کی تعمیر کے حوالے سے ہموار نہیں ہے۔ عالمی قانون برائے تقسیم پانی، عوامی رائے عامہ اور فریقین کا نقطہ نظر وہ چند عوامل ہیں جن کے سبب 1984ء سے اب تک اس منصوبہ کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔
اس حوالے سے اعتراضات اور اس منصوبہ پر تحفظات کو سمجھنے کے لیے صوبوں کے نقطہ نظر کا مطالعہ سودمند رہے گا۔

صوبہ پنجاب کا نقطہ نظر

پنجاب جس کی بڑھتی آبادی ، صنعت و زراعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی درکار ہے، کالاباغ بند کا منصوبہ بلاشبہ اس کی ان ضروریات کو نہ صرف پورا کر سکتا ہے بلکہ یہ پورے ملک کے لیے سستی بجلی کا ایک مستقل ذریعہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
پنجاب میں ایک عام رائے یہ ہے کہ بحیرہ عرب میں دریائے سندھ کا شامل ہونا دراصل پانی کے ذخیرے کا “ضائع“ ہو جانا ہے۔ یہ پانی ملک میں ان زمینوں کو سیراب کر سکتا ہے جو کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بنجر ہیں۔
پنجاب کے نقطہ نظر میں کالاباغ بند کے علاوہ بھی دو بڑے منصوبے بھاشا بند اور سکر دو بند بھی تعمیر کیے جانے چاہیے۔ کالاباغ بند چونکہ ان تینوں منصوبوں میں بہتر وسائل کی دستیابی کی وجہ سے قابل عمل ہے تو اسے سب سے پہلے تعمیر ہونا چاہیے۔ بہاولپور اور بہاول نگر کے علاقے کالاباغ بند کے ذخیرے سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔
پنجاب میں کالاباغ بند کی تعمیر کے حق میں کئی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں، بلکہ وقتاً فوقتاً عوامی سطح پر ایسے مظاہرے نقص امن کی بھی وجہ بنے ہیں۔ 1960ء کے اوائل میں بھارت کے ساتھ پانی کی تقسیم کے معاہدوں پر پاکستان نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت ستلج اور بیاس کے حقوق بھارت کو دے دیے گئے۔ تب سے بھارت دریائے راوی، ستلج اور بیاس کو صرف سیلابی پانی کے اخراج کے لیے استعمال کرتا آیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے ان دریاؤں پر بند کی تعمیر کا حق رکھتا ہے۔ پاکستان کی وفاقی حکومت ان میں سے کسی بھی منصوبے پر واضع کامیابی حاصل نہیں کر سکی جس کے نتیجے میں صوبہ پنجاب کو فراہم کیا جانے والا پانی صرف تین دریاؤں تک محدود ہو گیا۔ پنجاب کے نقطہ نظر میں کالا باغ ڈیم دو دریاؤں یعنی دریائے ستلج اور بیاس کی بھارت کو حوالگی کے نتیجے میں ہونے والے صوبائی نقصانات کا بہتر نعم البدل ثابت ہو سکتا ہے،یہ صوبائی نقصان بلاشبہ وفاقی سطح پر ہونے والی زیادتی ہے، جس کے ذمہ دار دوسرے صوبے بھی ہیں۔
صوبہ پنجاب کی اس منصوبہ کی حمایت دراصل اس حقیقت سے بھی جڑی ہوئی ہے کہ کالا باغ بند سے تقریباً 3 گیگا واٹ بجلی حاصل ہو سکتی ہے جو پاکستان کی توانائی کے مسائل ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گی کیونکہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی دوسرے ذریعہ سے حاصل ہونے والی توانائی کی نسبت انتہائی سستی ہے۔
پنجاب نے اس منصوبہ پر اپنے موقف میں لچکداری کا مظاہرہ کیا ہے اور کالا باغ منصوبہ سے حاصل ہونے والی وفاقی سطح پر آمدنی سے حصہ وصول نہ کرنے کا اعلان کیا لیکن پھر بھی دوسرے صوبوں کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ بدقسمتی سے پورے پاکستان میں ایک تکنیکی مسئلے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا۔

صوبہ سندھ کا نقطہ نظر

صوبہ سندھ جس نے کالا باغ منصوبے کی سب سے پہلے مخالفت کی، اس منصوبہ سے متاثر ہونے والا اہم فریق ہے۔ گو صوبہ سندھ اس منصوبہ کی کٹر مخالفت کرتا ہے لیکن اس کا نقطہ نظر “پنجاب کے ہاتھوں پانی کی چوری“ کے نظریہ پر قائم ہے۔ اس نظریہ کی انتہائی حمایت صوبہ سندھ میں دیکھنے میں آتی ہے لیکن کسی بھی طرح سے اس چوری کو ثابت نہیں کیا جا سکا ہے۔ صوبہ سندھ دراصل تاریخی لحاظ سے دریائے سندھ پر اپنا حق تسلیم کرتا ہے، اور عوامی رائے میں دریائے سندھ پر صوبے کا حق تاریخ اور اس کے نام سے عیاں ہے۔ تربیلہ بند اور منگلا بند کی تعمیر کو صوبہ سندھ دراصل پنجاب کے ہاتھوں پانی چوری کا نقطہ سمجھتے ہوئے اب کالا باغ بند کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کرتا آیا ہے، کس کی قیمت سندھ کی زرعی زمین کی تباہی کی صورت میں ادا کرنی پڑی ہے۔ اس کلیدی نقطہ کے علاوہ صوبہ سندھ اس منصوبہ کی مخالفت میں مندرجہ زیل نکات پیش کرتا ہے،
 صوبہ سندھ کے مطابق کالا باغ بند میں ذخیرہ ہونے والا پانی صوبہ پنجاب اور صوبہ سرحد کی زرعی زمینوں کو سیراب کرے گا جبکہ یہی پانی سندھ کی زرعی زمینوں کو سیراب کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ عالمی قانون برائے تقسیم پانی کی رو سے دریائے سندھ پر صوبہ سندھ کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے۔
 صوبہ سندھ کے ساحلی علاقہ میں دریائے سندھ کا بہنا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ دریا سمندری پانی کو ساحل کی طرف بڑھنے سے روک سکے۔ اگر دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے تو یہ سندھ کے ساحل اور اس پر موجود جنگلات اور زرعی زمینوں کو صحرا میں تبدیل کر دے گا۔ یہ نہ صرف ماحول کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ ماحولیاتی رو سے انتہائی نامناسب بھی ہے۔
 تربیلہ بند اور منگلا بند کی تعمیر کے بعد صوبہ سندھ میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے جس کا ثبوت کوٹری بیراج اور حیدر آباد میں دریائے سندھ کی موجودہ حالت کا ماضی سے موازنہ کر کے لگایا جاسکتا ہے۔ صوبہ سندھ کو خدشہ ہے کہ دریائے سندھ پر ایک اور بند کی تعمیر کے نتائج صوبے میں انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔
 کالا باغ بند زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک جگہ پر واقع ہو گا جس کے قریب انتہائی خطرناک فالٹ لائنیں موجود ہیں اور یہیں زیر زمین دراڑیں ذخیرہ کیے گئے پانی کو سمو لیں گی اور بہتے ہوئے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا جو کسی صورت میں بھی کسی فریق کے لیے سودمند نہیں ہے۔[2]
 دریائے سندھ پر تعمیر کیے جانے والے بند پہلے سے ہی کئی ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہے ہیں، جن کو ابھی تک وفاقی و صوبائی سطح پر زیر بحث نہیں لایا گیا ہے۔ کالاباغ بند میں جمع ہونے والی ریت کا مسئلہ ماحولیاتی مسائل میں نہ صرف اضافہ کرے گا بلکہ یہ منچھر جھیل اور ہالیجی جھیل میں پانی کی عدم دستیابی کا بھی سبب بنے گا، جس سے آبی حیات کو انتہائی خطرات درپیش ہوں گے۔
 گو سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور دوسرے قومی و صوبائی راہنماؤں نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ صوبہ سندھ کو پانی میں پورا حصہ ملے گا مگر یہ یقین دہانیاں صوبہ سندھ کے لیے کافی نہیں ہیں۔ صوبہ سندھ یہ سمجھتا ہے کہ 1991ء میں ہونے والے دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے معاہدے جس کی تصدیق آئینی کمیٹی نے کی تھی، اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا، یعنی صوبہ پنجاب دراصل دریائے سندھ کے پانی کی چوری کا مرتکب ہوا ہے۔
 کالا باغ بند بارے صوبہ سندھ میں عوامی رائے انتہائی ناہموار ہے۔ صوبہ سندھ کی قوم پرست سیاسی جماعتیں اور پارلیمانی سیاسی جماعتیں بشمول متحدہ قومی موومنٹ اور حکمران جماعت متفقہ طور پر اس منصوبہ کی مخالفت کرتی ہیں۔ وفاق اس صورت میں کالا باغ بند کی تعمیر بارے اپنی رائے پر نظر ثانی کرے کیونکہ یہ صوبہ سندھ میں نقص امن اور وفاق سے علیحدگی کا سبب بن سکتا ہے۔

 صوبہ
خیبر پختون خوا کا نقطہ نظر

صوبہ
خیبر پختون خوا کے کالا باغ بند پر دو بڑے تحفظات ہیں،
   گو کالا باغ بند کا ذخیرہ صوبہ
خیبر پختون خوا میں واقع ہو گا، لیکن بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن اور تعمیرات صوبائی سرحد کے باہر صوبہ پنجاب میں واقع ہوں گی۔ صوبہ پنجاب وفاق سے پیدا ہونے والی بجلی پر رائلٹی کا حقدار تصور ہو گا۔ اسی اعتراض کو رفع کرنے کے لیے دراصل صوبہ پنجاب نے وفاقی رائلٹی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ صوبہ سرحد نے بہرحال اس امر کا اظہار کیا ہے کہ صوبہ سرحد کو وفاقی رائلٹی میں حصہ نہ ملنا دراصل زیادتی ہو گی کیونکہ پانی کا ذخیرہ صوبہ خیبر پختون خوا کی زمین پر واقع ہے اور یہ اس کے لیے کئی مسائل کا سبب بھی بنے گا۔
 ضلع نوشہرہ کا بڑا حصہ اور اس کے مضافاتی علاقہ پہلے کالا باغ بند کی تعمیر کے دوران زیر آب آئے گا اور بعد میں ریت کے جمع ہونے سے ایک بڑا علاقہ بنجر ہو جائے گا۔ ایسے ہی حالات تربیلا بند کی تعمیر کے بعد ضلع صوابی اور ضلع ہری پور میں دیکھنے کو ملے تھے۔ اس کے علاوہ جب کالا باغ بند کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو اس میں پانی ذخیرہ کرنے کے بعد شہروں سے پانی کی سطح تقریباً 200 میٹر بلند ہو جائے گی۔ یہ ہمہ وقت سیلابوں اور شہری علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جو صوبہ
خیبر پختون خوا میں انتظامی، وسائلی اور معاشی مسائل کھڑا کر سکتا ہے۔ یہ مسائل البتہ بڑے پیمانے پر پانی کی نہریں اور ٹیوب ویل کھود کر حل کیے جا سکتے ہیں جن کا کالا باغ بند کے تعمیری منصوبہ میں کہیں ذکر نہیں ملتا۔

صوبہ بلوچستان کا نقطہ نظر

گو صوبہ بلوچستان کالا باغ بند کی تعمیر سے متاثر نہیں ہوتا مگر کئی قوم پرست سردار اس منصوبہ کی تعمیر کو صوبہ پنجاب کی چھوٹے صوبوں سے کی گئی ایک اور زیادتی تصور کرتے ہیں۔ اس منصوبہ کی مخالفت سے صوبہ بلوچستان دراصل غریب اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی نشاندہی کرنا چاہتا ہے۔ حقیقت میں کالا باغ بند کی تعمیر سے صوبہ بلوچستان کو کچھی نہر (کچھی کینال) کی مدد سے اپنے حصے کے پانی کے علاوہ اضافی پانی بھی دستیاب ہو سکے گا۔
تجزیہ کار کالا باغ بند کی تعمیر کے حوالے سے اہمیت اس بات کو دیتے ہیں کہ یہ منصوبہ دراصل پنجاب اور باقی تین صوبوں کے درمیان عدم اعتماد کے کا سبب بنے گا۔
تمام پاکستانی اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور اس بارے جلد ہی کوئی مستقل حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ اگر کالا باغ منصوبہ پر آج سے ہی کام شروع کر بھی دیا جائے تب بھی اسے مکمل اور فعال ہونے میں کم از کم آٹھ سال کا عرصہ درکار ہے، تب تک پانی کی دستیابی بارے حالات اور بھی خراب ہو چکے ہوں گے۔ تجزیہ کار اور تکنیکی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اتنے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کی بجائے کئی چھوٹے بند، بیراج اور نہریں تعمیر کی جانی چاہیے۔ اس سے نہ صرف دوسرے صوبوں کے تحفظات بھی دور ہوں گے بلکہ یہ آبی، ماحولیاتی اور زرعی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے بہترین طریقہ بھی ہے، جس کی واضع مثال پنجاب اور سندھ میں نہری نظام کی شکل میں موجود ہے۔
واپڈا جو کہ پاکستان میں بجلی اور توانائی کا وفاقی ادارہ ہے کئی سالوں سے کالا باغ بند بارے شماریاتی اعداد و شمار میں تبدیلیاں کرتا آیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس ادارے کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار پر پاکستان کے کسی حصے میں کوئی بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت پاکستان نے اس ضمن میں ایک تکنیکی کمیٹی اے ۔ این ۔ جی عباسی کی سربراہی میں تشکیل دی۔ اس کمیٹی کا مقصد کالا باغ بند کے منصوبے کے تکنیکی فوائد و نقصانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس کمیٹی نے چار جلدوں پر مشتمل اپنی رپورٹ میں واضع طور پر رائے دی کہ بھاشا بند اور کٹزرہ بند کی تعمیر پانی کے ذخائر بارے حالات خراب ہونے سے پہلے تعمیر کیے جانے چاہیے اور کالا باغ منصوبہ ملکی مفاد میں فی الحال پس پشت ڈال دینا مفید ہو گا۔ اس رپورٹ کی روشنی میں کالا باغ بند اور بھاشا بند دراصل انتہائی موزوں منصوبہ جات ہیں اور ان کی تعمیر مکمل کی جانی چاہیے۔ رپورٹ کے اس حصے پر کئی گھمبیر عوامی و سیاسی مسائل کے کھڑے ہونے کا قوی امکان ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے جس آمرانہ لہجے اور غیر پارلیمانی انداز میں اس معاملے کو اچھالا تھا، یہ کسی بھی طور پر وفاق کے لیے مثبت نہیں ہے۔ یہ دراصل ملک کے چھوٹے صوبوں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے اور وفاقی راہنماؤں کو اس طرح کے طرز عمل سے گریز کرنا ہو گا کیونکہ اب یہ معاملہ انتہائی نازک نہج اختیار کر چکا ہے۔ سابق صدر کے اس بیان کہ کالا باغ بند کی تعمیر ہر حال میں کی جائے گی دراصل عوامی حلقوں میں بے چینی کا سبب بنی۔ یہاں تک کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں صدر کے بیانات اور طرز عمل کی انتہائی مخالفت کی گئی۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع کالا باغ بند کے منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والے علاقے ہیں۔
26 مئی 2008ء کو وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم عوامی رائے کے ہموار ہونے کے بغیر ہر گز نہیں تعمیر کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ صوبہ سرحد، سندھ اور دوسرے فریقین کی مخالفت کی وجہ سے یہ منصوبہ قابل عمل نہیں رہا۔
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا کہ اس منصوبہ کی قسمت دراصل عوامی رائے پر منحصر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فی الحال اس منصوبہ کو پس پشت ڈال کر ہمیں دوسرے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے متبادل منصوبوں پر غور کرنا ہو گا۔ چونکہ یہ منصوبہ انتہائی متنازعہ شکل اختیار کر چکا ہے، حکومت اس بند کی تعمیر کے لیے کسی دوسری موزوں جگہ کی تلاش میں ہے۔
.....................................................................................................................................................
تربیلا بند
دریائے سندھ پر بمقام تربیلا، ایک کثیر المقاصد بند ، جو منگلا بند ’’پاکستان‘‘ سے دوگنا ، اسوان ڈیم مصر سے تین گنا اور دنیا میں مٹی کی بھرائی کا سب سے بڑا بند ہے۔ آزادی کے بعد مشرقی دریاؤں سے پانی کی بندش کی بھارتی دھمکی سے پاکستان میں زراعت کو ، جو پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار تھی ، زبردست خطرہ لاحق ہوگیا۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے ملک میں بند بنانے کا منصوبہ مرتب کیا۔ ان میں سے ایک دریائے سندھ پر بند تعمیر کرنے کا منصوبہ تھا۔ جس کے لیے اٹک ، کالاباغ اور تربیلا کے علاقوں کا جائزہ لیا گیا۔ آخر 1952ء میں تربیلا کے مقام کو بند کی تعمیر کے لیے موزوں قرار دیا گیا اور بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک سے فنی و مالی تعاون کی اپیل کی گئی۔
1967ء میں عالمی بینک نے اس بند کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ 1968ء میں تربیلا ترقیاتی فنڈ قائم کیا گیا۔ جس کے لیے عطیات کے علاوہ فرانس ، اٹلی ، برطانیہ ، کینڈا ، اور عالمی بینک نے قرضے بھی منظور کیے۔ اسی سال تین اطالوی اور تین فرانسیسی کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم تربیلا جائنٹ و نیچر کو بند کی تعمیر کا ٹھیکا دیا گیا ۔ 1969ء میں کنسورشیم میں جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی سات کمپنیوں کا گروپ بھی شامل ہوگیا۔ نومبر 1971ء میں یہ بند پایۂ تکمیل کو پہنچا اور 1977ء میں اس نے کام شروع کر دیا۔
بند کی لمبائی 9 ہزار فٹ ، زیادہ سے زیادہ اونچائی 485 فٹ (147.83 میٹر) اور گنجائش 18,60,00,000 ایکڑ فٹ (229.43 مکعب کلومیٹر) ہے۔ دریائے سندھ اور اس کے معاون دریائوں کا اوسط مجموعی بہائو تقریباً 208 مکعب کلومیٹر ہے۔ اس میں لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہو سکتی ہے۔ دریا کے بائیں کنارے پر 45 فٹ قطر کی چار سرنگیں ہیں۔ پہلی اور دوسری سرنگ بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں سے منسلک ہے۔تیسری سرنگ کا مقصد بھی بجلی کی پیداوار ہے۔ چوتھی سرنگ آبباشی کے مقصد کے لیے ہے۔ اس منصوبے پر 10,92,00,00,000 روپیہ صرف ہوا ، بند سے آبپاشی اور بجلی کے علاوہ مچھلی کی صنعت اور سیاحت وغیرہ کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔ بعد میں اسی ڈیم سے ایک نہر نکال کر غازی بروتھا کے مقام کر مزید ٹربائنیں لگا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے۔
................................................................................................................................................