Showing posts with label News. Show all posts
Showing posts with label News. Show all posts

Saturday, December 22, 2018

سمارٹ فون سے دور رہنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام


واشنگٹن: سافٹ ڈرنک بنانے والی ایک مشہور کمپنی کی ذیلی کمپنی نے ایک عجیب و غریب مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگر آپ مسلسل 365 روز تک اپنا اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے تو اس کے عوض انعام میں آپ ایک لاکھ ڈالر (سوا کروڑ پاکستانی روپوں) سے زائد رقم حاصل کرسکیں گے۔
الیکٹرو لائٹ پانی بنانے والی کمپنی ’وٹامِن واٹر‘ نے اپنے انعامی مقابلے میں شریک افراد سے کہا ہے کہ اگر وہ ایک سال تک اسمارٹ فون کو ہاتھ نہ لگائیں تو اس پر ایک بڑے انعام کے حق دار ہوں گے۔ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد نہ صرف انہیں ذاتی بلکہ دوسرے افراد کا فون

Friday, December 21, 2018

ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریاں بند کرنے کا اعلان


طلبا ہوشیار باش، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈسٹنس ایجوکیشن ڈگریوں کا پروگرام بند کر دیا، فروری 2018 کے بعد ہونیوالے داخلے بھی منسوخ کردیئے گئے۔
 سٹی 42 کے مطابق ایچ ای سی نے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت جاری ہونے والی ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، 16 فروری 2018 کے بعد ہونے والے تمام داخلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹنس ڈگری پروگرام کی سندوں کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن تصدیق نہیں کرے گی۔
ایچ ای سی نے جامعات کو اپنی ویب سائٹ پر ڈسٹنس ایجوکیشن ڈگریوں کو بند کرنے کا نوٹس لگانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے

Monday, December 17, 2018

انٹرنیٹ ،کیا احساس تنہائی بڑھاتا ہے یا کم کرتا ہے؟

بی بی سی نیوز راؤنڈ کے لیے کیے گئے اس خصوصی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سات سے دس سال عمر کی 15 فیصد لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر جانے اور دوسروں سے اپنی زندگی کا موازنہ کرنے سے تنہائی کا احساس بڑھتا ہے۔ 11 سے 16 سال عمر کی لڑکیوں میں یہ تعداد 33 فیصد تک ہے۔
سات سے دس سال عمر کی بیس فیصد لڑکیوں کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ پر جانے جیسے کہ سوشل میڈیا کا استعمال، یوٹیوب اور انسٹاگرام، ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ گیارہ سے سولہ سال عمر کی لڑکیوں میں یہ شرح ایک تہائی ہے۔برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار کےمطابق

Thursday, December 13, 2018

ڈوئل ڈسپلے والا منفرد سمارٹ فون متعارف

چینی کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون نیکس ڈوئل ڈسپلے ایڈیشن متعارف کرادیا ہے اور نام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ دو ڈسپلے کے ساتھ ہے۔
چین میں متعارف کرائے جانے والے فون میں فرنٹ کے ساتھ ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیک پر چاند جیسا دائرہ سیلفی لیتے ہوئے جگمگاتا ہے۔
اس فون کے فرنٹ پر 6.39 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے کیونکہ اس میں فرنٹ کیمرہ موجود نہیں۔
اب پوپ اپ سیلفی کیمرے کو ختم کردیا گیا ہے بلکہ فون کو پلٹ کر سیکنڈ سکرین کو سیلفی یا ویڈیو کال کے لیے استعمال کرنا ہوگا اور اس طرح فرنٹ کیمرے کے لیے نوچ یا بیزل کی ضرورت ہی ختم کردی گئی ہے۔

سن 2018 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈز ؟

کیا آپ کا پاس ورڈ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے یا نہیں؟
ہر سال کی طرح اسپلیش ڈیٹا نامی پاس ورڈ منیجمنٹ کمپنی نے 2018 میں لیک ہونے والے 50 لاکھ سے پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔
اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ کا اعزاز اپنے نام کررہا ہے۔

سام سنگ کا مہنگا ترین فون گلیکسی ایس 10 پلس


سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی آمد میں کئی ماہ باقی ہیں مگر اس سیریز کے فونز کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔اب ایک نئی رپورٹ میں گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز کی رونمائی کی تاریخ، دستیابی کی تاریخ، سٹوریج، سکرین سائز اور برطانیہ کے لیے قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 کو سام سنگ کی جانب سے سپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس سے ایک ہفتے قبل 20 فروری کو متعارف کرایا جائے گا اور اس کے پری آرڈر بھی اسی وقت شروع ہوجائیں گے جبکہ صارفین کو 8 مارچ کو دستیاب ہوں گے۔

Saturday, December 1, 2018

بیڑی کے ایک مکمل چارج میں 310 میل چلنے والی کار

، بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کی خبروں سے متعلق امریکی ویب سائٹ ’الیکٹرک‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیڑی سے چلنے والی کاریں بنانے کی کمپنی ٹیسلا نے اپنے ماڈل تھری کی ایک ہزار کاریں روزانہ تیار کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ٹیسلا ماڈل تھری کار سن 2016 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

گیس کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری

اسلام آباد، آئی ایم ایف سے قرض کا حصول، حکومت نےعوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی،
سوئی ناردرن نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرط پوری کرنے کے لیے اوگرا کو گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موقف اختیا رکیا ہے کہ گیس کی قیمت میں 215 روپے جبکہ ایل این جی کی قیمت میں 103 روپے فی مکعب فٹ اضافہ کیا جائے۔

Monday, December 22, 2014

موبائل فون کی بیٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک




بعض اوقات ٹیکنالوجی کا ذرا سا غلط استعمال انسان کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے اور کچھ ایسا بھارتی ریاست راجستھان میں ہوا جہاں ایک شخص اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کررہا تھا کہ اچانک اس کی بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے علاقے بنڈی میں راجول گرجار نامی چارجنگ پر لگے موبائل فون پر گفتگو کررہا تھا کہ اس کی کال کے دوران ہی موبائل کی بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ اور سینہ بری طرح جھلس گئے اور وہ اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے راجول کی موت کی ایک وجہ اس کے سینے اور ہاتھوں کا بری طرح جھلسنا ہے جبکہ شدید

Sunday, December 21, 2014

کیا آپکومعلوم ہے۔۔۔۔۔۔ کہاں کیا پابند ی ہے؟



دنیا کے اکثر ممالک میں تو ایسی ایسی چیزوں پر پابندی عائد ہوجاتی ہیں جو حیران کن نہیں بلکہ ہوش اڑا دینے والی ہوتی ہیں۔یقین نہیں آتا چلیں یہ فہرست آپ کو شرطیہ حیران کرکے رکھ دے گی اور ان ممالک میں جانے کا موقع ملے تو ان اشیاء سے گریز ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہوگا۔

فرانس۔۔۔۔۔ پیرس کو شہر محبت قرار دیا جاتا ہے اور اس کی جان ایفل ٹاور ہے جہاں کی تصاویر اتارنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے خاص طور پر رات کے وقت اس کی فوٹوگرافی کمال کی ہوتی ہے مگر اب اگر آپ نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو آپ کو جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اب پیرس انتظامیہ نے دنیا کے اس مقبول ترین مقام پر رات کو جگمگانے والی روشنیوں کو کاپی رائٹس کے تحت قرار دے دیا ہے جن کی تصاویر اتارنا قابل تعزیر جرم ہے۔
جاپان ۔۔۔۔۔جاپان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے مگروہاں کے کلبز میں رقص پر پابندی عائد ہے اور یہ 1948 میں منظور ہونے والے ایک قانون کے تحت عائد ہوئی تھی جس کا مقصد عوامی اخلاق کا تحفظ ہے اور عوامی

چین کاکرنسی نوٹ جلا کر بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ


بیجنگ: چین کی ایک مقامی کمپنی نے  کوئلے کی بجائے کرنسی نوٹوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہینان کے علاقے لیویانگ میں بجلی پیدا کرنے والی ایک کمپنی بجلی کی پیداوار کے لئے ناقابل استعمال کرنسی نوٹ استعمال کرے گی کیونکہ کوئلے کے برعکس کرنسی نوٹوں سے بجلی تیار کرنا زیادہ ماحول دوست ہے اور ایک ٹن ناکارہ کرنسی نوٹوں کی مدد سے 600 کلو واٹ بجلی تیار کی جا سکتی ہے۔ صوبے میں ناقابل استعمال یا ناکارہ کرنسی کی مدد سے ہر سال 13 لاکھ 20 ہزار کلوواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جب کہ اتنی بجلی پیدا کرنے کے لئے 4 ہزار

شاہد آفریدی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Shahid Afridi 

سیاست میں آنے کودل چاہتا ہے
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ اپنے عروج پر کرکٹ کو خیر باد کرنا چاہتا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد صرف ٹی ٹونٹی ہی کھیلوں گا۔ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ سیاست میں آئوں لیکن بڑے اس سے منع کرتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست سے دور ہی رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ تیز ترین سینچری کا ریکارڈ میرے پاس ہی رہے۔ 
 شاہد آفریدی نے اکتوبر 1996ء میں صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں

دور حاضر کی بدترین وباء ۔۔۔ایبولا ۔۔۔کےپیچھے امریکا کاہاتھ ہے:شمالی کوریا


Ebola Virus Victims
مغربی افریقا میں موت کا رقص جاری ہے جہاں اب تک چھ ہزار سے زائد لوگ مہلک ترین ایبولا وائرس کے ہاتھوں زندگیاں ہار چکے ہیں، اور ہزاروں مزید موت و حیات کی کش مکش میں مبتلا ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق لائبیریا، سیرالیون، گنی اور کانگو میں پُھوٹنے والی وبا 30 نومبر تک 6405 زندگیاں لے چکی تھی جب کہ مزید 11000 افراد ایبولا کے وائرس کا نشانہ بن کر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مغربی افریقا میں ایبولا کی وبا دسمبر 2013ء میں پُھوٹی تھی۔ اس کا آغاز گنی سے ہوا تھا۔ پھر لائبیریا اور سیرالیون بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔ رواں برس اکتوبر میں یہ وسطی افریقا میں واقع ملک کانگو میں بھی وبائی صورت اختیار کرگئی۔ وہاں اب تک ایبولا وائرس کی وجہ سے پچاس ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے ایبولا کو دور حاضر کی بدترین وبا قرار دیتے ہوئے تمام ممالک کو اس سلسلے میں ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے جس کا اندازہ لائبریا میں سامنے آنے والے ’ڈیتھ سرٹیفکیٹ اسکینڈل‘ سے ہوتا ہے۔ ایبولا کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والے فرد کی لاش کو مخصوص تھیلے میں بند کرکے دفنایا جاتا ہے تاکہ وائرس کے پھیلنے کا امکان نہ رہے۔ تدفین کی ذمہ داری محکمہ صحت کے اہل کار خود انجام دیتے ہیں۔  اس مقصد کے لیے لاش

Sunday, November 2, 2014

لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملہ57 افراد جاں بحق 120سے زائد زخمی


لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے میں بچوں، خواتین اور رینجرز اہلکاروں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت   120سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
خودکش دھماکا واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ختم ہونے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور رینجرز اہلکاروں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں، دھماکے میں رینجرز اہلکاروں سمیت  120 سے زائد  افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ بارڈر کے قریب واقع کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد

شہزادی کو مرغوں کی لڑائی مہنگی پڑ گئی

رومانیہ کی ایک شہزادی اور اس کے شوہر کو ’’مرغوں کی لڑائی‘‘ کروانے پر اپنی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔رومانیہ کی
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی غیر قانونی طریقے سے نا صرف جوا کرواتے تھے بلکہ اس مقصد کے لیے جانوروں اور پرندوں کے حقوق پامال کرتے ہوئے مال سمیٹتے تھے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کھیل کو دیکھنا چاہتے تھے ان سے 20 ڈالر جب کہ جو اپنا

موٹاپےاور دل کی بیماریوں کاخطرہ کیسےکم ہوسکتا ہے

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صبح سویرے چکنائی کے بغیر دودھ اور دلیا کا ناشتہ کرنے سے نہ صرف بھوک مٹتی اورپیٹ بھرتا ہے بلکہ اس سے موٹاپا اور دل کی بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ غذائیت سے متعلق برطانوی رسالے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دلیا موٹاپا کم کرنے ‘ معیاری غذایت،دوران خون اور جسم کے دوسرے اجزاء کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلیہ کے استعمال سے

فالج سے روزانہ 400 افراد کی اموات


پاکستان میں فالج سے روزانہ 400 افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں نوجوان خواتین اِس مرض سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 33 فیصد آبادی کی عمر پینتالیس سال سے زیادہ ہے۔ جو کہ ہائپرٹینشن یا ذیابیطس کا شکار ہے یا پھر تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے اور یہی عادت یا علامات سٹروک کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔ امریکا اور یورپ

Tuesday, March 18, 2014

پاکستان کی قومی زبانیں

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان بعض مبصرین کی نظر میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، حکومت میں شامل بعض افراد اس ملک میں بولی جانے والی زبانوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
’یہ صرف کسی زبان یا بولی کو بچانے کی کوشش نہیں ہے۔ یہ اس ملک کو یکجا رکھنے کی جدوجہد ہے۔ زبان سے زیادہ اور کیا چیز کسی بھی خطے کو سیاسی طور پر اکٹھا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
pakistan' languagesیہ کہنا ہے ماروی میمن کا جو قومی اسمبلی کی اس قائمہ کمیٹی کی رکن ہیں جس نے اس ملک میں بولی جانے والی بڑی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دلوانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
اس کمیٹی نے قانون سازی کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے ذریعے ایک سے زائد زبانوں کو ملک کی قومی زبانیں قرار دیا جا سکے گا۔http://earning4living.com/?share=19357
اس سے پہلے ایک کمیشن بنایا جائے گا جو یہ طے کرے گا کہ پاکستان میں بولی جانے والی کون کون سے زبانیں قومی زبان کا درجہ حاصل کرنے کے لائق ہیں۔ اور اس سے بھی پہلے ایک پالیسی بنائی جائے گی جسے ’قومی زبان پالیسی‘ کہا جا رہا ہے، جس میں بعض بنیادی نکات طے کیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اس کام کا آغاز پورے ملک سے ماہرینِ لسانیات کے ساتھ روابط سے کیا ہے۔ اب تک پینتیس زبانوں کے نمائندے اس کمیٹی کے سامنے اپنی سفارشات پیش کر چکی ہیں۔
حکمران جماعت کی رہنما ماروی میمن کی سربراہی میں بننے والی یہ کمیٹی یہ طے نہیں کر سکی کہ کن زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔
انھوں نے بتایا کہ ’ہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتے کہ کون کون سی زبانیں قومی درجہ حاصل کر سکیں گی۔ یہ فیصلہ بین الاقومی معیار کو سامنے رکھ کر، سائنسی بنیادوں پر ہونے والے سروے کے بعد ماہرین کریں گے۔ ہمارا مینڈیٹ ایک ایسا طریقۂ کار تشکیل دینا ہے جو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے جہاں پر یہ ساری تحقیق اور اس کی بنیاد پر فیصلے کیے جا سکیں۔‘
ماروی میمن کا البتہ کہنا تھا کہ ماہرینِ لسانیات سے ہونے والے تبادلہ خیال کے بعد اب تک وہ کم از کم سات ایسی زبانوں کے بارے میں سمجھ سکی ہیں کہ انہیں قومی زبان کا درجہ ملنا چاہیے۔ ان میں شنا، کشمیری، پہاڑی، پشتو، سرائیکی، سندھی اور پنجابی شامل ہیں۔
بعض اندازوں کے مطابق پاکستان میں پچاس کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کے معدوم ہونے کے خدشات ہیں۔
ہورکی انجیئرنگ یونیورسٹی میں لسانیت کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سرمد حسین کہتے ہیں کہ ان سب زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینا ممکن نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’اس لیے میری تجویز ہے کہ ان زبانوں کی درجہ بندی کی جائے اور پھر ان کی ترقی اور ترویج کی کوششیں کی جائیں۔‘
ڈاکٹر سرمد کے مطابق پاکستان میں صرف چھ ایسی زبانیں ہیں جو قومی زبانوں کا درجہ حاصل کرنے کے لائق ہیں۔ ان میں پشتو، سرائیکی، سندھی، بلوچی اور پنجابی شامل ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبۂ لسانیات کے پروفیسر ڈاکٹر عطش درانی اس رائے سے اختلاف کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اردو کے علاوہ کوئی دوسری زبان قومی زبان کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔
’وہی زبان قومی درجہ حاصل کر سکتی ہے جو مختلف قومیتوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنے۔ اگر سندھی، بلوچی اور شنا بولنے والا پشتو سمجھتا ہے تو پشتو کو قومی زبان قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے نا پشتو اور نہ اردو کے علاوہ کوئی دوسری زبان اس معیار پر پورا اترتی ہے۔‘
ڈاکٹر عطش کے مطابق جو لوگ زبانوں کی ترویج کے بارے میں دلائل پیش کرتے ہیں وہ ادب کی زبان کی بات کرتے ہیں جبکہ ادب کسی بھی بولی والی زبان کے پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا۔
اس اختلاف رائے کے باوجود ان دونوں ماہرین کے درمیان ایک نکتے پر اتفاق ہے۔ڈاکٹر سرمد اور ڈاکٹر عطش دونوں سمجھتے ہیں کہ کسی بھی زبان بولنے والوں کو اس زبان سے معاشی یا اقتصادی فائدے کے امکانات کے بغیر، کسی بھی زبان کو قومی زبان نہ بنایا جا سکتا ہے اور نہ اسے معدوم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
 
آصف فاروقی

Monday, September 30, 2013

حکومت کے عوام پر دوڈرون حملے، بجلی اور پٹرول مہنگا


اسلام آباد…بجلی کی قیمت میںریکارڈ60فیصد سےزائد تک اضافہ کر دیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جس شرح سے کیا گیا اس کے مطابق ماہانہ 200یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے نرخوں میں تقریباً 6 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے 201سے 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 5روپے 89پیسے ، 8روپے 11پیسے سے بڑھ کر 14روپے فی یونٹ ہوسکتے ہیں۔اسی طرح 301سے 700روپے فی یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نرخ 12روپے 33پیسے سے بڑھ کر 16روپے فی یونٹ ہوں گے ۔700یونٹس ماہانہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی 2روپے 93پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی ۔ ایسے صارفین کے لیے نرخ 15روپے 7پیسے سے بڑھ کر 18روپے فی یونٹ ہوں گے ۔جن گھریلو صارفین کے پاس ٹائم آف یوز قسم کے میٹرز ہیں ان کیلئے پیک آوورز میں بجلی 4روپے تک مہنگی ہوسکتی ہے۔،200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے منظوری دیدی گئی، حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پٹرول 4 روپے 12 پیسے، ڈیزل 4 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل، 2 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 113 روپے 25 پیسے، ڈیزل 116 روپے 85 پیسے، مٹی کا تیل 108 روپے 13 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 101 روپے 29 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

Sunday, September 29, 2013

پشاورکے بازار قصہ خوانی میں بم دھماکے میں38 افراد ہلاک، 92سے زائدزخمی

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے تاریخی بازار قصہ خوانی میں دھماکے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 92 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دھماکے سے رکشوں اور موٹر گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ابھی تک ان بم حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ دھماکا اتوار کی صبح قصہ خوانی بازار میں خان رازق پولیس سٹیشن کے قریب ہوا جس کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
خیبر پختون خوا کے اے آئی جی پولیس شفقت ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی میں ہوا۔ ’اس دھماکے میں استعمال ہونے والی پوری گاڑی کو بم میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور لگتا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہے۔‘انھوں نے کہا تھا کہ اس بم دھماکے میں دو سو سے سوا دو سو کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
قصہ خوانی پشاور کا تاریخی بازار ہے جہاں پر اکثر اوقات عوام کا ہجوم رہتا ہے۔پشاور میں گذشتہ سات دنوں کے اندر یہ تیسرا بڑا بم دھماکاہے۔جمعے کو پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔اسی طرح اتوار کو  کوہاٹی گیٹ چرچ پر دو خود کش حملوں کے نتیجے میں 84افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔