Sunday, December 21, 2014

چین کاکرنسی نوٹ جلا کر بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ


بیجنگ: چین کی ایک مقامی کمپنی نے  کوئلے کی بجائے کرنسی نوٹوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہینان کے علاقے لیویانگ میں بجلی پیدا کرنے والی ایک کمپنی بجلی کی پیداوار کے لئے ناقابل استعمال کرنسی نوٹ استعمال کرے گی کیونکہ کوئلے کے برعکس کرنسی نوٹوں سے بجلی تیار کرنا زیادہ ماحول دوست ہے اور ایک ٹن ناکارہ کرنسی نوٹوں کی مدد سے 600 کلو واٹ بجلی تیار کی جا سکتی ہے۔ صوبے میں ناقابل استعمال یا ناکارہ کرنسی کی مدد سے ہر سال 13 لاکھ 20 ہزار کلوواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جب کہ اتنی بجلی پیدا کرنے کے لئے 4 ہزار
ٹن کوئلہ درکار ہوتا ہے، دوسری جانب چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا نے بجلی پیدا کرنے کے لئے کرنسی نوٹوں کو جلانے کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں بجلی کی پیداوار کے لئے سب سے زیادہ کوئلہ استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

No comments: