Shahid Afridi |
سیاست میں آنے کودل چاہتا ہے
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ اپنے عروج پر کرکٹ کو خیر باد کرنا چاہتا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد صرف ٹی ٹونٹی ہی کھیلوں گا۔ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ سیاست میں آئوں لیکن بڑے اس سے منع کرتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست سے دور ہی رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ تیز ترین سینچری کا ریکارڈ میرے پاس ہی رہے۔
شاہد آفریدی نے اکتوبر 1996ء میں صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں
نے 4 اکتوبر 1996ء کو سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کی سب سے تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں 300 وکٹوں کا ہدف پورا کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بہترین سٹرائیک ریٹ کا ریکارذ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔
No comments:
Post a Comment