Thursday, December 13, 2018

سن 2018 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈز ؟

کیا آپ کا پاس ورڈ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے یا نہیں؟
ہر سال کی طرح اسپلیش ڈیٹا نامی پاس ورڈ منیجمنٹ کمپنی نے 2018 میں لیک ہونے والے 50 لاکھ سے پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔
اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ کا اعزاز اپنے نام کررہا ہے۔

اسی طرح دوسرے نمبر پر بھی برسوں سے قابض پاس ورڈ  نے اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہے


گزشتہ سال جو پاس ورڈ 123456789اس فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا وہ چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ ایک درجے تنزلی سے 12345678 چوتھے پر کھڑا ہے۔

اس بار کچھ نئے الفاظ بھی اس فہرست کا حصہ بنیں جن میں ڈونلڈ نمایاں ہے جو کہ امریکی صدر کا اثر لگتا ہے۔
اسی طرح پرنسسز، سن شائن اور !@#$%^&*بھی پہلی بار فہرست کا حصہ بنے ہیں۔
کمپنی کے مطابق مضبوط پاس ورڈ کم از کم 12 حروف پر مشتمل ہونا چاہیے جس میں کی بورڈ کی تمام لیٹرز سے حروف لئے جانے چاہئیں اور ہر اکائونٹ کے لئے الگ پاس ورڈ ہونا چاہیے۔
کمپنی کے مطابق 2018 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست دیکھیں تو ہمارے لئے افسوس سے اپنے سروں کو ہلنے سے روکنا مشکل ہوجائے گا۔
ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر اکاؤنٹ کے لئے مختلف اور مشکل پاس ورڈ کا انتخاب کریں۔
اس مرتبہ کی فہرست میں آسانی سے ہیکرز کی گرفت میں آجانے والے پاس ورڈز رکھنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر پاس ورڈز کا انتخاب کرتے ہیں جس کی مثال آپ نیچے دیکھ ہی لیں گے۔
مکمل فہرست یہ رہی۔
123456،  password،  123456789،  12345678،  12345،  111111 ،  1234567 ،  sunshine،  qwerty ،  iloveyou ،  princess ،  admin ،  welcome ،  666666  ،  abc123  ،  football،  123123 ،  monkey ،  654321 ،  !@#$%^&*،  charlie،  aa123456،  donald ،  password1 ،  qwerty123

No comments: