Saturday, December 1, 2018

بیڑی کے ایک مکمل چارج میں 310 میل چلنے والی کار

، بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کی خبروں سے متعلق امریکی ویب سائٹ ’الیکٹرک‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیڑی سے چلنے والی کاریں بنانے کی کمپنی ٹیسلا نے اپنے ماڈل تھری کی ایک ہزار کاریں روزانہ تیار کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ٹیسلا ماڈل تھری کار سن 2016 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

ٹیسلا کی ماڈل تھری صارفین کی ایک پسندیدہ کار ہے جس کی کافی مانگ ہے۔ بیڑی کے ایک مکمل چارج میں یہ کار 310 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے اور سٹارٹ ہونے کے بعد یہ محض سوا تین سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔ اسے 170 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے دوڑایا جا سکتا ہے۔
ماڈل تھری کی بکنگ کرانے کے بعد لمبے عرصے اس کے ملنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ٹیسلا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی الیکٹرک کاروں کی مانگ پوری کرنے کے لیے فی ہفتہ 5000 کاریں تیار کرے گی۔
اگرچہ ٹیسلا کے اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے تاہم کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ پیداوار برقرار رکھ سکے گی۔
کئی اور آٹو کمپنیوں نے بھی بیڑی سے چلنے والی کاریں مارکیٹ میں متعارف کرائی ہیں تاہم ابھی ان کی رینج ٹیسلا کے مقابلے میں کافی کم ہے اور وہ ایک چارج میں لگ بھگ 100 میل کا سفر طے کرتی ہیں۔
صارفین کو الیکٹراک کاروں کی جانب راغب کرنے کے لیے ٹیسلا امریکہ بھر کے مختلف شہروں میں اپنے چارجنگ اسٹیشن قائم کر رہی ہے جہاں تقریباً ڈھائی گھنٹے میں کار کی بیٹری مکمل طور پر چارج ہو جاتا ہے۔

No comments: