Friday, December 21, 2018

ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریاں بند کرنے کا اعلان


طلبا ہوشیار باش، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈسٹنس ایجوکیشن ڈگریوں کا پروگرام بند کر دیا، فروری 2018 کے بعد ہونیوالے داخلے بھی منسوخ کردیئے گئے۔
 سٹی 42 کے مطابق ایچ ای سی نے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت جاری ہونے والی ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، 16 فروری 2018 کے بعد ہونے والے تمام داخلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹنس ڈگری پروگرام کی سندوں کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن تصدیق نہیں کرے گی۔
ایچ ای سی نے جامعات کو اپنی ویب سائٹ پر ڈسٹنس ایجوکیشن ڈگریوں کو بند کرنے کا نوٹس لگانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کے نام ڈگریاں بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ۔
 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاء اور ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگر تمام ڈگریوں کی تصدیق بھی نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹنس ایجوکیشن ڈگریوں کو بند کرنے کا اطلاق اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی پر نہیں ہوگا۔

No comments: